برطانوی وزارت خارجہ کے ترجمان بری مارستن نے ارنا سے گفتگو کرتےہوئے لندن میں افغانستان کانفرنس کی اہمیت پرزوردیا اور کہا کہ اس کانفرنس کا مقصد افغانستان کی مدد کرنا ہے ۔ لندن میں اٹھائيس جنوری کو افغانستان عالمی کانفرنس ہونے والی ہے۔ اس سے قبل کہا گيا تھاکہ اس کانفرنس کا مقصد افغانستان سے اتحادی افواج کے انخلاء کے لئے ٹائم فریم بناناہے۔ یادرہے یورپ کے بعض ملکوں نے لندن میں افغانستان کانفرنس کےبارےمیں شکوک وشبہات کا اظہارکرتےہوئے اس کانفرنس میں شرکت کرنے کےبارےمیں کوئي یقینی بات نہیں کی ہے ۔ ان ملکوں کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی حکمراں لیبرپارٹی جس کی مقبولیت ميں کافی کمی آئی گئی ہے وہ اس کانفرنس سے اپنی گرتی ہوئی سیاسی ساکھ کوبحال کرنا چاہتی ہے
17 اپریل 2010 - 19:30
News ID: 176585
برطانیہ نے افغانستان میں ایران کے مفید کردار کا اعتراف کرلیاہے ۔ برطانوی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں سیاسی اور اقتصادی لحاظ سے استحکام لانے کے لئے ایران کی شراکت ضروری ہے ۔